Saturday, September 21, 2024, 10:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نپاہ وائرس کا خدشہ، خیبرپختونخوا میں بھی الرٹ جاری

نپاہ وائرس کا خدشہ، خیبرپختونخوا میں بھی الرٹ جاری

ضلعی انتظامیہ کو وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی نپاہ وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔ محکمہ صحت نے ضلعی انتظامیہ کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

بھارت میں پھیلنے والے نپاہ وائرس کے پاکستان میں پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پڑڑوسی ملک سے نپاہ وائرس یہاں منتقل ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے اس وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے، اپنے اپنے اضلاع میں وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔

محکمہ صحت نے ضلعی افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نپاہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آئسولیٹ کیا جائے، وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بروقت اپ لوڈ کی جائے اور تفتیش کیلئے بروقت نمونے لے کر لیبارٹری پہنچایا جائے۔

banner

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ صحت سندھ بھی نپاہ وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہیلتھ الرٹ جاری کر چکا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024