Saturday, September 21, 2024, 1:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نواز شریف انتقام کیلئے نہیں، ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے آرہے ہیں: شہباز شریف

نواز شریف انتقام کیلئے نہیں، ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے آرہے ہیں: شہباز شریف

نواز شریف کو ایک سازش کے تحت جعلی مقدمے میں سزا دی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتقام لینے کے لیے نہیں بلکہ ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے پاکستان آ رہے ہیں۔

بدھ کو شہباز شریف نے لاہور میں اپنے انتخابی حلقے کا دورہ کیا، اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ان کی گاڑی پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے لگائے۔

شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی، نوازشریف کو اقتدار سے علیحدہ نہیں کیا گیا بلکہ عوام کو خوشحالی سے دور کرکے ترقی کے سفر سے محروم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف انتقام لینے کے لیے نہیں بلکہ ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے پاکستان آرہے ہیں،وہ 21 اکتوبرکو مینار پاکستان پر اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑ دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو ایک سازش کے تحت جعلی مقدمے میں سزا دی گئی، ہمیں چور اور ڈاکو کہا گیا اور کہلوایا گیا ، مجھ پر،میرے خاندان پر اور میری پارٹی پر الزامات لگائے گئے، ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024