Saturday, September 21, 2024, 1:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کا یوکرین پر میزائل حملہ، بچے سمیت 51 افراد ہلاک

روس کا یوکرین پر میزائل حملہ، بچے سمیت 51 افراد ہلاک

روس نےحملہ شہر کوپیانسک کے قریب ایک گاؤں میں قائم کیفے اور ایک دکان پر کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

روس نے یوکرین کے شمالی گاؤں پر میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچے سمیت 51 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے وزیر داخلہ نے کہا کہ روس نے یہ حملہ شہر کوپیانسک کے قریب ایک گاؤں میں قائم کیفے اور ایک دکان پر کیا، حملے کا علم ہوتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالا گیا۔

وزیر داخلہ کے مطابق ملبے سے 6 سالہ بچے سمیت دیگر لاشوں کو نکالا گیا ہے جن میں سے 29 لاشوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔

یوکرینی وزیر داخلہ نےاس حملے کو دوسرا بڑا حملہ قرار دیا ہے جس میں 51 افراد ہلاک ہوئے، اس سے قبل 2022 کے اوائل میں روس کی جانب سے شہر کراماٹوسک ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024