Saturday, October 19, 2024, 12:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس کا اسرائیل پر 5 ہزار راکٹوں سے حملہ، 200 اسرائیلی ہلاک،حماس نے درجنوں فوجی قیدی بنالئے

حماس کا اسرائیل پر 5 ہزار راکٹوں سے حملہ، 200 اسرائیلی ہلاک،حماس نے درجنوں فوجی قیدی بنالئے

اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے صبرکا پیمانہ لبریز، اعلان جنگ کردیا

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی

حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہفتے کی صبح 20 منٹ میں اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔ درجنوں عمارتیں راکٹوں کی زد میں آگئیں، جس سے جگہ جگہ آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق جنگجو نے اسرائیلی شہروں میں داخل ہوکر سرحدی چھاؤنی پر بھی قبضہ کرلیا ہے ، آپریشن کے دوران درجنوں اسرائیلی فوجی قیدی بنا لیے گئے ہیں۔

banner

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں جس میں صیہونی فوجیوں سمیت 200 اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔

حماس کے عسکری بازو عز الدین القسام کے کمانڈر محمد الضیف ابو خالد نے آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے ہیں، ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ بس بہت ہو چکا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024