Saturday, October 19, 2024, 7:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں

سعودی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں

کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 3 گھنٹے سے لیکر 6 گھنٹے میں اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی ائیرلائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

نئی سفری ہدایت تمام ٹکٹ بکنگ سینٹر کو جاری کر دی گئی ہیں اور بذریعہ ریاض یا دیگر شہروں سے مکہ یا مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے وقت کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی ائیرلائن کے مطابق مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز کیلئے 3 گھنٹے سے کم وقت ائیرپورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ عمرہ زائرین کو ائیرپورٹ پر 6 گھنٹے سے زائد بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نئے سفری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 3 گھنٹے سے لیکر 6 گھنٹے میں اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند ہوں گے۔

banner

ذرائع کے مطابق نئی ہدایات کا اطلاق براہ راست مدینہ اور مکہ جانے والے عمرہ زائرین پر نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024