Saturday, October 19, 2024, 6:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ‘مزید تذلیل قابل قبول نہیں’، احسن اقبال پاکستان اولمپکس کے سربراہ پر برس پڑے

‘مزید تذلیل قابل قبول نہیں’، احسن اقبال پاکستان اولمپکس کے سربراہ پر برس پڑے

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ عارف حسن نے کھیلوں کو تباہ کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایشین گیمز میں بری کارکردگی پر پاکستان اولمپکس میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔

احسن اقبال نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر 1990 سے لے کر 2022 تک ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کا موازنہ کیا۔

احسن اقبال نے ٹوئٹ میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ کا نام لیتے ہوئے لکھا ‘کیا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عارف حسن قوم کو مندرجہ ذیل چارٹ کی وضاحت کریں گے؟ کیونکہ وہ 2004 سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں اور اس کے بعد ہر طرح کے ذرائع سے خود کو دوبارہ منتخب کرواتے ہیں’۔

banner

سابق وزیر نے مزید لکھا کہ ‘انہوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے توثیق شدہ دو میعاد کی حد کو قبول کرنے سے انکار کیا، یہ موازنہ ان آفات کے بارے میں بات کرتا ہے جو ان کے دور میں پاکستانی کھیلوں پر پڑی ہیں’۔

احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘میں چیف آف آرمی اسٹاف سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں کیونکہ عارف حسن خود کو پاکستان میں کسی بھی اتھارٹی کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے ہیں اور انہوں نے پاکستان میں کھیلوں کو تباہ کیا ہے’۔

سابق وزیر کا کہنا ہے کہ ‘پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن میں تبدیلی کی فوری ضرورت ہے، مزید تذلیل قابل قبول نہیں’۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024