Saturday, September 21, 2024, 8:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ایس او نے ایک بار پھر پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی بند کر دی

پی ایس او نے ایک بار پھر پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی بند کر دی

پی آئی اے پر پی ایس او کے 26 ارب روپے کے واجبات ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ایک بار پھر پاکستان ائیرلائنز کو ایندھن کی فراہمی بند کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او نے یومیہ ادائیگی نہ ہونے پر پاکستان ائیرلائنز کو ایندھن کی سپلائی بند کی ہے، پی آئی اے پر پی ایس او کے 26 ارب روپے کے واجبات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن نہ ملنے سے پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی،لاہور اور اسلام آباد سے 20 پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 215 تاخیر کا شکار ہے۔

banner

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہورکی پرواز پی کے 306، کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 350، کراچی سے گوادر اور کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ دنوں واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی بند کردی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024