Saturday, September 21, 2024, 1:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وطن واپسی کا سفر۔ مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف لندن سے جدہ پہنچ گئے

وطن واپسی کا سفر۔ مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف لندن سے جدہ پہنچ گئے

نواز شریف سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کے بعد دبئی سے ہوتے ہوئے پاکستان آئیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ پہنچے ہیں، نواز شریف سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، اپنے سعودی عرب میں قیام کے دوران وہ عمرہ ادا کریں گے۔

قبل ازیں نواز شریف ہیتھرو ایئرپورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے، سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے فیملی ممبران، قریبی رفقاء بھی موجود ہیں

نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر پہنچی ہوئی تھی، نواز شریف کو برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے روانہ کیا تھا۔

banner

نوازشریف سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024