Saturday, October 19, 2024, 10:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان، قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

پاکستان، قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر سے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

by NWMNewsDesk
0 comment

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان، قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاک فوج قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے

banner

قطری چیف آف اسٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024