Saturday, September 21, 2024, 12:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل حماس لڑائی: امریکی ٹی وی کے تین مسلمان اینکرز ‘معطل’

اسرائیل حماس لڑائی: امریکی ٹی وی کے تین مسلمان اینکرز ‘معطل’

مہدی حسن، علی ویلشی اور ایمن محی الدین سے شوز کی میزبانی واپس لے لی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان امریکی ٹی وی نیٹ ورک ایم ایس این بی سی نے اپنے تین معروف مسلمان اینکرز کو اپنے شوز کرنے سے روک دیا

این بی سی کی ملکیت امریکی نیوز نیٹ ورک ایم ایس این بی سی نے تین ممتاز صحافیوں اور اینکرز مہدی حسن، علی ویلشی اور ایمن محی الدین سے شوز کی میزبانی واپس لے لی ہے

ایم ایس این بی سی کے مشہور نائٹ شو”دی مہدی حسن شو” کی میزبانی جوئے ریڈ نے کی ۔ اسی طرح ہفتے کے روز نشرہونے والے ویلشی کے شو کا اینکر بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
این بی سی نے تینوں مسلم اینکرز کی ایک ساتھ تبدیلی کو “اتفاقی قرار دیتے ہوئے کہاتینوں اینکرز آن ایئر نظر آرہے ہیں اور تجزیہ بھی پیش کررہے ہیں۔

مہدی حسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئی ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کیے تھے جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024