Saturday, September 21, 2024, 4:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس اور اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی خبریں مسترد کر دیں

حماس اور اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی خبریں مسترد کر دیں

اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے ایک بیان کے ذریعے خبروں کی تردید کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور رفح کراسنگ کو کھولنے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان ذریعے ان خبروں کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ ’’ کوئی جنگ بندی نہیں‘‘ جبکہ حماس کی جانب سے ایک عہدیدار نے اس حوالے سے زیر گردش خبروں کو مسترد کیا۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی دسویں روز میں داخل ہو چکی ہے، اسرائیلی بمباری سے اب تک 2600 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں

banner

حماس کے حملوں میں 1400 سے زائد اسرائیلی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے 155 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے،

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے حملوں میں ہلاک امریکیوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے اور 13 امریکی اب تک لاپتا ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024