Saturday, September 21, 2024, 10:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مراد سعید پولیس چھاپے سے قبل فرار، مدد پر رشتے داروں کیخلاف مقدمہ درج

مراد سعید پولیس چھاپے سے قبل فرار، مدد پر رشتے داروں کیخلاف مقدمہ درج

مراد سعید ناصر باغ پشاور کی حدود میں واقع ایک گھر میں روپوش تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

پشاور میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو مبینہ طور پر فرار کرانے پر ان کے برادر نسبتی سمیت دیگر رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ورسک ارشد خان ے دعوی کیا کہ مراد سعید ناصر باغ کی حدود میں واقع ایک گھر میں روپوش تھے، پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم کے برادر نسبتی نے پولیس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے مراد سعید کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید کے رشتہ داروں نے پولیس سے تکرار اور گالم گلوچ بھی کی جبکہ چھاپہ مار ٹیم پر پھتراؤ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ مراد سعید پولیس چھاپے سے چند منٹ پہلے فرار ہوئے۔

banner

ایس پی ورسک کے مطابق مراد سعید کو فرار کرانے پر ان کے برادر نسبتی سمیت دیگر رشتہ داروں کے خلاف تھانا ناصر باغ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ متعلقہ گھر میں مراد سعید کے 2 ملازم بھی موجود تھے اور چھاپے کے دوران مراد سعید کی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔

مراد سعید کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024