Saturday, October 19, 2024, 8:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس سے سستے تیل کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا

روس سے سستے تیل کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا

روسی خام تیل کرایہ اور پریمیم نکال کر بھی عام مارکیٹ سے سستا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

روس اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی تیل خریداری معاہدہ طے پا گیا، کمرشل معاہدے کا پہلا کارگو دسمبر میں پاکستان پہنچے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان معاہدہ کمرشل بنیادوں پر ہوا ہے، لوکل ریفائنریز روس سے براہ راست تیل خرید سکیں گی۔

ذرائع نے کہا کہ ریگولر سپلائی کے بعد گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ متوقع ہے، جبکہ روس سے کمرشل معاہدے کا پہلا کارگو دسمبر میں پاکستان پہنچے گا، جو ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت روس پاکستان کو پورٹ پر تیل فراہم کرے گا اور لوکل ریفائنری روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ادا کرے گی۔
کمرشل معاہدے میں جی سیون ممالک کو روسی تیل کی قمیت کی حد کو مدنظر رکھا گیا، روسی خام تیل کرایہ اور پریمیم نکال کر بھی عام مارکیٹ سے 10 ڈالر فی بیرل سستا ہے، پہلے ٹیسٹ کارگو میں بھی پاکستان کو4 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی تھی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024