Saturday, September 21, 2024, 10:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں ‘را ‘کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی

آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں ‘را ‘کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی

آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے: مائیک برجیس

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا کے انٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را ‘ کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی۔

مائیک برجیس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات درست ہیں، تصدیق کے بعد ہی کینیڈین حکومت نے بھارت کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

آسٹریلیا کے انٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے کہا کہ کینیڈین شہری کے قتل پر بھارت کینیڈا تنازع کی وجہ نہیں بنتی، کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔

banner

اس سے قبل امریکی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق بھی مودی حکومت سکھ رہنما کے قتل میں براہِ راست ملوث نکلی تھی۔خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون کو کینیڈا کے شہر سرے میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024