Friday, October 18, 2024, 4:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے اب تک 307 فوجی مارے گئے، اسرائیلی فوج کی تصدیق

حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے اب تک 307 فوجی مارے گئے، اسرائیلی فوج کی تصدیق

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 385 ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے اب تک 307 فوجی مارےگئے ہیں۔ حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں مرنے والے اسرائیلیوں کی مجموعی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی مصدقہ تعداد 210 ہے۔ جبکہ 4ہزار600 شہری زخمی ہوئے ہیں

دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملے 15 ویں روز بھی جاری ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 385 ہوگئی ہے۔

banner

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 1756 بچے اور 976 خواتین بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 13 ہزار 651 فلسطینی زخمی ہیں، عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اب تک 21 صحافی بھی جان گئے ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024