Saturday, October 19, 2024, 1:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پونے سے اڑان بھرنے والی پرواز میں بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ

پونے سے اڑان بھرنے والی پرواز میں بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ

طیارے میں 185 افراد سوار تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی شہر پونے سے اڑان بھرنے والی آکاسا ائیرلائن پرواز میں بم کی اطلاع پر دہلی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے، طیارے میں 185 افراد سوار تھے۔مسافر کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ اس کے بیگ میں بم ہے۔

مسافر طیارے نے پونے سے 40 منٹ قبل اڑان بھری تھی،مسافر کی اطلاع پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد بم اسکواڈ ٹیم نے فلائٹ میں مسافر کے سامان کی تلاشی کے بعد بیان میں کہا کہ وہاں کسی قسم کی کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

جس مسافر نے اپنے بیگ میں بم کی اطلاع دی اس نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی جس پر اُسے ہسپتال لے جایا گیا۔پولیس کلیئرنس ملنے کے بعد فلائٹ صبح 6 بجے کے قریب ممبئی ایئرپورٹ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024