Friday, October 18, 2024, 10:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ستمبر میں چین نے پاکستان میں 72.7 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی

ستمبر میں چین نے پاکستان میں 72.7 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی

پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی مجموعی ایف ڈی آئی 412 ملین ڈالر رہی، اسٹیٹ بینک

by NWMNewsDesk
0 comment

ستمبر میں  چین نے پاکستان میں 72.7 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست  سرمایہ کاری کی جس سے مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دوست ہمسایہ ملک سے مجموعی طور پر 126.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں چین سے ترسیلات زر 84.4 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر 11.7 ملین ڈالر رہیں جس کے نتیجے میں 72.7 ملین ڈالر کی خالص آمد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں پاکستان کی مجموعی ایف ڈی آئی میں چین کا حصہ 46.66 فیصد رہا جس میں ملک کو مجموعی طور پر 155.8 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی موصول ہوئی۔

اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کو موصول ہونے والی 412 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی میں سے چین سے سرمایہ کاری 126.3 ملین ڈالر تھی جو کل ایف ڈی آئی کا 30.65 فیصد ہے۔

banner

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 23-24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی مجموعی ایف ڈی آئی 412 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024