Saturday, October 19, 2024, 3:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا : پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ پہلے نمبر پر براجمان

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا : پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ پہلے نمبر پر براجمان

اب تک کھیلے گئے لیگ میچز میں 16 ٹیمیں 10،10 میچز کھیل چکی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ پہلے اور گیرونا دوسرے نمبر موجود ہے، دونوں ٹیموں کے 25،25 پوائنٹس ہیں۔

ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے 93 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں جاری ہے۔

اب تک کھیلے گئے لیگ میچز میں 16 ٹیمیں 10،10 میچز کھیل چکی ہیں جس میں ریال میڈرڈ اور گیرونا کی ٹیمیں 8،8 میچز جیت چکی ہیں اور بالترتیب پہلے ،دوسرے نمبر پر ہیں۔

banner

دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم بھی 10 میچز کھیل چکی ہے اور 7 میچز میں کامیابی کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر 24 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم 9 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے وہ 7 میچ جیت کر 22 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے اور وہ 22 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

ریال سوسی ڈیڈ کی ٹیم 18 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، ایتھلیٹک بلباؤ کی ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ، ریوویاکانو کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

رئیل بیٹس 14 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے، اوساسونا کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ ویلنسیا کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024