Saturday, September 21, 2024, 1:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت نے درخواست پر سماعت کی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی استدعا کو مسترد کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت نے اعتراض کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا چارج کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پٹیشنر نے 29 ستمبر کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے ، یہ ایڈمنسٹریٹو آرڈر تھا جس میں کنفیوژن بھی ہے، متعلقہ اتھارٹی کمشنر ہے وزارت قانون نہیں ہے۔

banner

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کہا گیا کہ ملزم کی سیکیورٹی کیلئے جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے ، ملزم سے تو پوچھا ہی نہیں گیا نہ ملزم نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر جیل ٹرائل کیا جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ہوسکتا ہے اعتراضات ختم ہونے پر فائل مارکنگ کیلئے چیف جسٹس کے پاس جائے تو نیا بینچ تشکیل دے دیا جائے، ابھی ہم آپ کو کوئی عبوری ریلیف نہیں دے سکتے ، یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بھی بعد میں ہوگا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ کسی شخص کیلئے رولز کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے، ابھی ہم آپ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر رہے ہیں۔

بعدازاں ، عدالت عالیہ کی جانب سےجیل ٹرائل کے خلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کر دی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024