Saturday, October 19, 2024, 1:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی افریقا نے بنگال ٹائیگرز کو دھول چٹا دی، 149 رنز سے شکست

جنوبی افریقا نے بنگال ٹائیگرز کو دھول چٹا دی، 149 رنز سے شکست

ڈی کوک کی دھواں دھار اننگ، 140 گیندوں پر 174 رنز بنائے

by NWMNewsDesk
0 comment

ورلڈکپ کے 23ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگال ٹائیگرز کو 149 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیمیں بھارت کے وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں۔ جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 382 رنز بنائے۔میچ میں بھرپور پرفارمنس دینے والے کوئنٹن ڈی کوک نے رواں ورلڈکپ میں تیسری سنچری بنائی۔کپتان ایڈن مارکرم نے 60، ہینرک کلاسن نے 49 گیندوں پر 90 رنز اسکور کیے

بنگلادیش کے بولر حسن محمود نے 2، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز اور شریف الاسلام اور نے ایک ایک شکار کیا۔

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور مقررہ 50 اوورز بھی نہ کھیل پائی۔

banner

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 47 اوورز میں 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسطرح جنوبی افریقا نے ایک اور فتح اپنے نام کرلی۔

پروٹیز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی طرف سے محمود اللہ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 111 رنز بنائے لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔ جبکہ لٹن داس 22 ، نسم احمد 19 اور حسن محمود 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی یہ چوتھی ناکامی اور جنوبی افریقا کی چوتھی کامیابی ہے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے جیرالڈ کوئٹزی نے 3، مارکو یانسین، لزاڈ ولیمز اور کگیسو رباڈا نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024