Saturday, September 21, 2024, 1:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کے شام میں فوجی ٹھکانوں پر حملے، 8 فوجی ہلاک

اسرائیل کے شام میں فوجی ٹھکانوں پر حملے، 8 فوجی ہلاک

اسرائیل کی لبنان میں بھی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر گولہ باری، حزب اللہ کے دو اہلکار مارے گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جنوب مغربی شام میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

اسرائیل کی جانب سے شامی فوجی ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 8 شامی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جنوب مغربی شام میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملے میں 7 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ شام کی جانب سے اسرائیل کی جانب راکٹ داغے گئے تھے جس کے رد عمل میں اس کے جیٹ طیاروں نے بدھ کی صبح شامی فوج کے ٹھکانوں اور مارٹر لانچروں کو نشانہ بنایا۔

banner

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں بھی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس میں حزب اللہ کے دو اہلکار مارے گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024