Saturday, September 21, 2024, 1:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے 2000 بچوں سمیت 6 ہزار 500 سے زائد فلسطینی ہلاک

غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے 2000 بچوں سمیت 6 ہزار 500 سے زائد فلسطینی ہلاک

اسرائیل کااقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوٹیرس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ 19 ویں روز بھی جاری ہے

اسرائیلی بمباری ے نتیجے میں مرنے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 6 ہزار 546 سے تجاوز کرگئی ہے۔

فسلطینی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 344 بچوں سمیت 756 فلسطینی مارے گئے ۔اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار 439 ہے ۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 900 بچوں سمیت 1600 لاپتا افراد کی اطلاع ملی ہے، خدشہ ہے کہ لاپتا افراد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

banner

حماس کے جنگجوؤں نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران 222 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ حملے میں 1400 اسرائیلی ہلاک بھی ہوئے تھے

غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔انتونیو گوٹیرس نے فلسطین کے بیانیے کی تائید کرتے ہوئے کہا اسرائیل پر حماس کے حملے کے پیچھے 56 سال کا قبضہ ہے۔

اسرائیل نے خطاب پرردعمل دیتے ہوئےگوٹیرس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا اور اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نےانتونیو گوٹیرس سے ملنے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ حماس دہشتگرد گروہ نہیں ہے، حماس آزادی پسند گروہ ہے جو اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے لڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024