Saturday, September 21, 2024, 6:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نوجوانوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام؛ 33 امریکی ریاستوں کا فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر مقدمہ

نوجوانوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام؛ 33 امریکی ریاستوں کا فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر مقدمہ

میٹا نے 13 سال سے کم عمر بچوں کا ڈیٹا ان کی والدین کی رضا مندی کے بغیر جمع کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی 33 ریاستوں نے میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریٹڈ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے

مقدمے میں میٹا پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نوجوانوں کی دماغی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

کیلی فورنیا کے شہر آکلینڈ کی وفاقی عدالت میں منگل کو دائر کیے گئے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، انسٹاگرام اور فیس بک پر جان بوجھ کر ایسے فیچرز متعارف کرائے ہیں جنہیں استعمال کرنے کے نوجوان اور بچے عادی ہو گئے ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ‘میٹا’ نے 13 سال سے کم عمر بچوں کا ڈیٹا ان کی والدین کی رضا مندی کے بغیر جمع کیا جو وفاقی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

banner

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے والے نوجوانوں میں ذہنی دباؤ، اضطراب، بے خوابی، تعلیم ، روز مرہ زندگی میں خلل اور کئی دیگر منفی مسائل دیکھے گئے۔

یہ مقدمہ 2021 میں میٹا کی اپنی اس تحقیق کے بعد سامنے آیا ہے جس سے معلوم ہوا تھا کہ کمپنی کو انسٹاگرام سے نوجوانوں خصوصاً لڑکیوں کو ہونے والے نقصانات کا علم تھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میٹا کی ہی ملکیت ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024