Saturday, September 21, 2024, 8:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیدر لینڈز کو 309 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیدر لینڈز کو 309 رنز سے شکست دیدی

گلین میکسول کی جارحانہ بلے بازی،40 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز سے بآسانی شکست دیدی۔

بھارت کے شہر دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔

گلین میکسول نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی ، انہوں نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 106 رنز جبکہ اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی کی جانب سے مارنس لبوشین 62، جوش انگلس 14، ڈیوڈ وارنر 104 ، کیمرون گرین 8 ، گلین میکسول 106 اور مچل سٹارک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

banner

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے 4، باس ڈی لیڈے نے 2 جبکہ آرین دت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4 ، مچل مارش نے 2 جبکہ پیٹ کمنز ، جوش ہیزل ووڈ اور مچل سٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024