Saturday, October 19, 2024, 9:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورلڈکپ: سری لنکا کے ہاتھوں شکست، انگلینڈ کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل

ورلڈکپ: سری لنکا کے ہاتھوں شکست، انگلینڈ کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل

سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

سری لنکا نے انگلینڈ کا 157 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا نے 83 گیندوں پر 77 رنز بنائے،ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ سدیرا وکراما 54 گیندوں پر 65 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کوشل مینڈس 11 اور کوشل پریرا 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 سری لنکن بولرز کے سامنے انگلش بیٹرز ناکام رہے اور پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

banner

جونی بیئراسٹو 30، ڈیوڈ ملان 28، جو روٹ 3، کپتان بٹلر 8، لیونگ اسٹن 1،معین علی 15، کرس ووکس صفر، عادل رشید 2، مارک ووڈ5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ولی 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے لہیرو کمارا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انجیلو میتھوز،کسون رجیتھا نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ تھکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024