Saturday, September 21, 2024, 1:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چینی وزیرخارجہ کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

چینی وزیرخارجہ کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

چینی وزیرخارجہ صدر شی جن پنگ کے ممکنہ دورہ امریکا کی تیاریوں کیلئے واشنگٹن کے دورے پرہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تعمیری بات چیت سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرامید ہیں، چین غلط فہمی کو کم کرنا چاہتا ہے۔

چینی وزیرخارجہ اپنے دورہ امریکا کے موقع پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ چینی وزیرخارجہ صدر شی جن پنگ کے ممکنہ دورہ امریکا کی تیاریوں کیلئے واشنگٹن کے دورے پرہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی ہم منصب کو سان فرانسسکو میں ایپک سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024