Monday, October 7, 2024, 1:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدی

کیوی ٹیم 389 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 383 رنز بناسکی، راچن رویندرا کی جارحانہ سنچری رائیگاں

by NWMNewsDesk
0 comment

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدی،کیوی ٹیم 389 رنز کے تعاقب میں 383 رنز بناسکی، راچن رویندرا کی جارحانہ سنچری بھی رائیگاں گئی۔

آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 388 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ٹریوس ہیڈ نے 67 گیندوں پر109رنز بنائے

 

ڈیوڈوارنر نے 81 ، گلن میکس ویل نے41، جوش انگلس نے 38،پیٹ کمنز نے37 اور مچل مارش نے36رنز کی اننگز کھیلی۔

banner

نیوزی لینڈ کو 61 رنز کی اوپننگ شراکت ملی تاہم ڈیون کونوے 28 اور ول ینگز 32 رنز بنا کر پویلن لوٹ گئے، تاہم راچن رویندرا اور ڈیرل مچل کے درمیان 96 رنز کی قابل قدر شراکت قائم ہوئی۔

کیوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنز بناسکی، آسٹریلیا نے میچ 5 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

کینگروز کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024