Saturday, October 19, 2024, 9:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے بدترین شکست دے دی

ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے بدترین شکست دے دی

230 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 142 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے بدترین شکست دے کر میگا ایونٹ میں دوسری جیت اپنے نام کرلی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے دیے گئے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 43 ویں اوورز میں 142 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوور میں 229 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ویزلی بیریسی41،سائبرینڈ اینجلبرچٹ35،لوگن وین بیک 23 اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 68 رنز بنا کر نمایاں رہے

بنگلادیش کی جانب سے شورف الاسلام، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے 2،2 جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

banner

230رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اورکوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا۔مہدی حسن 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمود اللہ اور مستفیض الرحمان نے 20، 20 رنز کی اننگز کھیلی

یوں بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور 42.2 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیدرلینڈ نے 87 رنز کے بڑے مارجن سے جیت اپنے نام کرلی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024