Saturday, September 21, 2024, 12:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شی جن پنگ کے دورۂ امریکا کی راہ ہموار کرنے کیلئے جوبائیڈن کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

شی جن پنگ کے دورۂ امریکا کی راہ ہموار کرنے کیلئے جوبائیڈن کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

امریکا اور چین کو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے : جوبائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکی صدر نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کو تعلقات میں مسابقت کو ذمہ داری سے سنبھالنا چاہیے اور رابطے کی بحالی کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیے۔

جوبائیڈن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا اور چین کو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ شی جن پنگ سان فرانسسکو میں بائیڈن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

banner

لیکن انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے روزویلٹ روم میں ایک گھنٹہ طویل ملاقات ایک مثبت پیش رفت اور بات چیت کو جاری رکھنے کا ایک اچھا موقع تھا

جوبائیڈن نے شی جن پنگ کو آئندہ ماہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے سربراہی اجلاس کے لیے سان فرانسسکو میں مدعو کررکھا ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024