Saturday, September 21, 2024, 10:15 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر منتخب ہوا تو پہلے ہی دن مسلمانوں پر سفری پابندی عائد کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر منتخب ہوا تو پہلے ہی دن مسلمانوں پر سفری پابندی عائد کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق نائب صدر مائیک پینس 2024 کے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر میں دوبارہ صدر منتخب ہوا تو پہلے ہی دن مسلمانوں پر سفری پابندی عائد کردوں گا۔

ہفتے کے روز ریپبلکن یہودی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بنیاد پرست مسلمان دہشت گردوں کو اپنے ملک سے باہر رکھیں گے۔

ریپبلکن جیوش کولیشن کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو سفری پابندی یاد ہیں؟ صدر منتخب ہوتے ہی پہلے دن یہ سفری پابندی بحال کردوں گا۔

2017 میں اپنے عہد صدارت کے آغاز میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، لیبیا، صومالیہ، شام، یمن اور ابتدائی طور پر عراق اور سوڈان کے مسافروں کے داخلے پر بڑے پیمانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

banner

دوسری جانب سابق نائب صدر مائیک پینس نے ہفتے کے روز اجتماع سے خطاب کے دوران اس وقت حاضرین کو حیران کردیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ 2024 کے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجھ پر واضح ہو گیا ہے کہ یہ میرا وقت نہیں ہے، بہت غور و فکر کے بعد میں نے صدر کے عہدے کے لیے اپنی مہم کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024