Saturday, September 21, 2024, 1:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مقبول امریکی سیریز ’فرینڈز‘ سے شہرت پانے والے اداکار میتھیو پیری چل بسے

مقبول امریکی سیریز ’فرینڈز‘ سے شہرت پانے والے اداکار میتھیو پیری چل بسے

by NWMNewsDesk
0 comment

مشہورِ زمانہ امریکی ٹیلی ویژن سیریز ’’فرینڈز‘‘ میں ’’چاندلر بنگ‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار میتھیو پیری 54 برس کی عُمر میں چل بسے۔

اداکار میتھیو پیری گزشتہ روز لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر  باتھ  ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو میتھیو کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخمی ہونے کے نشانات نہیں ملے،  جائے وقوعہ سے بھی کسی قسم کی نشہ آور چیز نہیں ملی اور نہ ہی وہاں لڑائی جھگڑے سے متعلق کوئی ثبوت ملا۔

اپنی کامیابی کے عروج پر میتھیو پیری کئی سالوں تک الکحل اور ادویات کے عادی تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہوں نے اپنا علاج بھی کروایا۔

banner

انہیں کئی عرصے تک صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، 2018 میں انہیں منشیات کی وجہ سے آنتوں کے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہیں سرجری سے بھی گزرنا پڑا۔

1994 سے 2004 تک جاری رہنے والا 10 سیزن پر مبنی امریکی ڈراما سیریز ’فرینڈز‘ میں میتھیو پیری نے چاندلر بنگ کا کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024