Saturday, September 21, 2024, 1:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق

طارق جمیل کے بھتیجے کے مطابق عاصم نے خود کو گولی ماری : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحب زادے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر میاں چنوں میں ان کے آبائی قصبے تلمبہ میں پیش آیا، عاصم جمیل کو تشویش ناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ڈاکٹر کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے سینے میں گولی لگی، انہیں زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، تاہم وہ ابتدائی علاج کے دوران انتقال کر گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال رانا عمر فاروق نے بتایا کہ طارق جمیل کے بھتیجے کے مطابق عاصم جمیل نے خود کو گولی ماری۔ کرائم سین یونٹ اور فرانزک لیب کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پہنچ گئیں۔

banner

ڈی پی اور رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ واقعے کی باریک بینی سے تفتیش کی جارہی ہے، حقائق سامنے آںے کے بعد حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب سے گزارش ہے اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔’

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024