Saturday, October 19, 2024, 3:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق

ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق

گلوکار کے خلاف ان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی ووڈ کے مقبول گلوکار و ریپر ہردیش سنگھ المعروف یو یو ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی کی عدالت نے گزشتہ روز ایک سال سے زائد عرصے سے جاری طلاق کے کیس میں ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق کا فیصلہ سنا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جج کی طرف سے سماعت کے دوران اٹھائے گئے ایک سوال پر ہنی سنگھ نے جواب دیا کہ اب میرا شالنی تلوار کے ساتھ رہنا بالکل ممکن نہیں ہے۔

جس کے بعد فیملی کورٹ کےجج پرمجیت سنگھ نے دونوں فریقین کے آپس میں تمام تنازعات ختم کرنے کے لیے ان دونوں کے درمیان طلاق کا حکم دے دیا ہے۔

banner

واضح رہے کہ گلوکار کے خلاف ان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

ہنی سنگھ نے شالنی تلوار سے جنوری 2011ء میں شادی کی تھی اور ستمبر 2022ء میں دونوں نے عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024