Friday, October 18, 2024, 2:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 190 ملین پاؤنڈ کیس :چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل

190 ملین پاؤنڈ کیس :چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل

نیب نے بشریٰ بی بی سے 11 سوالوں کے جواب بھی مانگ لیے

by NWMNewsDesk
0 comment

190 ملین اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا نام نیب کی سفارش پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا

بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئیں۔

نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو 11 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا گیا

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کے سامنے 11 سوال رکھےگئے۔

banner
  • آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی اور کیا آپ نے اسلامی تدریسی کورس بھی کیا؟
    القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ بنانےکا مقصدکیا تھا؟
    کیا بطور ٹرسٹی ہونے کے ساتھ بطور استاد بھی کوئی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں؟
    کیا بطور ٹرسٹی یا استاد یونیورسٹی سے کسی قسم کی تنخواہ یا مراعات لیتی رہی ہیں؟
    القادر یونیورسٹی بنانےکا خیال کس کا تھا اور جگہ کا تعین کس نےکیا؟
    آپ بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی میں کیا ذمہ داریاں ادا کررہی تھیں؟
    فرحت شہزادی کو آپ کیسے جانتی ہیں؟
    کیا آپ ان کے مالی معاملات اور کردار کے بارے میں مطمئن ہیں؟
    ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کے بقیہ سوال پیسے کی ٹرانزیکشن کے بارے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئیں، بشریٰ بی بی کی لیگل ٹیم 11 سوالوں کا جواب جمع کروائےگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024