Friday, October 18, 2024, 12:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عوام نے 5 سال سلیکٹڈ راج بھگتا اب کوئی سلیکٹڈ قبول نہیں: بلاول

عوام نے 5 سال سلیکٹڈ راج بھگتا اب کوئی سلیکٹڈ قبول نہیں: بلاول

زرداری کی محنت سے چند ماہ کے لیے ان کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو اس دفعہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی جیالا ہوگا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ عوام نے 5 سال سلیکٹڈ راج بھگتا ہے اب آگےکوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں، 8 فروری کو پاکستان کے عوام سرپرائز دیں گے۔

مٹھی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جو کمرے میں بیٹھ کر اپنے لیے نتائج بنوا رہے ہیں ان کو جواب عوام دیں گے، جنہوں نے 9 مئی کو اداروں پر حملے کیے ان کو تو عوام رد کریں گے

بلاول کا کہنا تھا کہ ابھی تو انتخابی مہم شروع بھی نہیں کی اور مٹھی کے عوام نے فیصلہ سنادیا، عوام 8 فروری کو بھی اسی جذبے سے نکلے تو پھر عوام اور پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام پاکستان مہنگائی لیگ کو شکست دیں گے، ہمارے دوست اگر سمجھتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کی نقل کرکے الیکشن لڑسکتے ہیں تو عوام 8 فروری کو ان کو جواب دیں گے، زرداری کی محنت سے چند ماہ کے لیے ان کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو اس دفعہ زرداری کی محنت سے وزیراعظم بھی جیالا اور وزیراعلیٰ بھی جیالا ہوگا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024