Saturday, September 21, 2024, 9:59 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وزیر اعظم مودی کے دورہ جھارکھنڈ کے دن خود سوزی کا اعلان کرنے والے چار قبائلی کارکن گرفتار

وزیر اعظم مودی کے دورہ جھارکھنڈ کے دن خود سوزی کا اعلان کرنے والے چار قبائلی کارکن گرفتار

by NWMNewsDesk
0 comment

پولیس نے 15 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے دن لارڈ برسا منڈا کے گاؤں الیہاتو میں خودکشی کرنے کا اعلان کرنے والے چار قبائلی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے

ہندوستان کی مردم شماری میں قبائلیوں کی آزادانہ مذہبی گنتی کا مطالبہ کرنے والے ’آدیواسی سینگال ابھیان‘ کے سربراہ سالکھن مرمو نے کہا ہے کہ خودکشی کی دھمکی دینے والے تنظیم کے چار کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے

آدیواسی سینگال ابھیان نامی تنظیم کے کارکنوں نے خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وزیر اعظم ہندوستان کی مردم شماری میں قبائلیوں کے لیے علیحدہ مذہبی ضابطہ کی فراہمی کا اعلان نہیں کرتے ہیں تو وہ اسی دن وہیں خودکشی کر لیں گے۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں مردم شماری کے لیے استعمال ہونے والے فارم میں مذہب کے کالم میں قبائلی برادری کے لیے الگ شناخت درج کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024