Saturday, September 21, 2024, 10:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں جاگری، 36 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں جاگری، 36 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بس تقریباً ٓ800 فٹ پہاڑ سے نیچے گری

by NWMNewsDesk
0 comment

مقبوضہ کشمیرمیں بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ میں ایک مسافر بس دریائے چناب کی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

بدقسمت بس پونچھ سیکٹر سے پونچھ کے بانڈی چیچیاں گاؤں جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

banner

حادثہ سڑک کے کریش بار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا اور بس پہاڑ سے تقریباً ٓ800 فٹ نیچے جا گری۔

کچھ مسافروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024