Saturday, September 21, 2024, 1:49 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حوثیوں نے کارگو جہاز کو ہائی جیک کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیا: امریکی حکام

حوثیوں نے کارگو جہاز کو ہائی جیک کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیا: امریکی حکام

جنوبی بحیرہ احمر میں ایک مال بردار بحری جہاز کو قبضے میں لیا : باغی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی باغیوں نے اتوار کو جنوبی بحیرہ احمر میں ایک جاپانی مال بردار جہاز کو ہائی جیک کرنے کے لئے ایک ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔

امریکی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً ایک بجے بہاماس کا جھنڈا لہرانے والے جاپانی ملکیتی بحری جہاز ’’گلیکسی لیڈر‘‘ کے اوپر سے اڑان بھری اور متعدد مسلح حوثی اس کے عرشے پر اتر گئے۔

اتوار کے روز حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنوبی بحیرہ احمر میں ایک مال بردار بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے اور اسے یمنی بندرگاہ پر لے گئے ہیں۔

نومبر کو بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی آرگنائزیشن نے خطرے کے پیش نظر بحیرہ احمر اور یمن اور جبوتی کے درمیان باب المندب کے علاقے میں تمام ملاحوں کو وارننگ جاری کی تھی۔

banner

وارننگ میں بحری جہازوں کو یمنی پانیوں سے زیادہ سے زیادہ دور رہنے کا مشورہ دیا گیا اور جتنا ممکن ہو رات کو سفر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024