Saturday, September 21, 2024, 1:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 17 نومبر انسانی تاریخ کا گرم ترین دن بن گیا

17 نومبر انسانی تاریخ کا گرم ترین دن بن گیا

عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

2023 کو پہلے ہی انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا جا رہا ہے جس کا حتمی فیصلہ تو 2024 کے آغاز پر ہوگا۔

مگر اس سال کے دوران عالمی درجہ حرارت کے جو نئے ریکارڈز بنے ہیں، ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus Climate Change Service کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سمانتھا برگیس نے بتایا کہ 17 نومبر کو تاریخ میں پہلی بار عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ ہوا۔

ڈاکٹر سمانتھا نے بتایا کہ ہمارے تخمینے کے مطابق یہ پہلا دن (17 نومبر) تھا جب عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 2.06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا۔

banner

انہوں نے مزید بتایا کہ 17 نومبر کا درجہ حرارت 1991 سے 2020 کے مقابلے میں اوسطاً 1.17 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا اور اس طرح یہ اب تک کے ریکارڈ کا گرم ترین دن ثابت ہوتا ہے۔

اس سے قبل جون، جولائی، اگست، ستمبر اور اکتوبر مسلسل انسانی تاریخ کے گرم ترین مہینے ثابت ہو چکے ہیں اور بظاہر نومبر بھی گرم ترین مہینہ ثابت ہونے والا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024