Saturday, October 19, 2024, 1:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈین شہریوں کیلئے ای ویزا سروس بحال کردی

بھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈین شہریوں کیلئے ای ویزا سروس بحال کردی

کینیڈا نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر عائد کیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی حکومت نے 2 ماہ بعد کینیڈین شہریوں کے لیے ای ویزا سروس بحال کردی۔

بھارتی میڈیا پر سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ بھارتی حکومت نے ہردیپ سنگھ قتل کیس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں معطل کی جانے والی ای ویزا سروس کو 2 ماہ بعد بحال کردیا ہے۔

بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر کینیڈین حکومت کے الزامات کے بعد 21 ستمبر کو کینیڈین شہریوں کے لیے ای ویزا سروس معطل کردی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ حکومت نے کینیڈا کے شہریوں کے لیے گزشتہ ماہ سے تمام ویزا سروسز بحال کردی ہیں جن میں سیاحت، سروسز، کاروبار اور میڈیکل ویزا شامل ہیں۔

banner

کینیڈا کے وزیراعظم نے رواں برس جون میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام عائد کرتےہوئے کیا تھاکہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے جب کہ کینیڈا نے بھارتی ایجنسی کے ’را‘ کے عہدیدار کو بھی ملک بدر کیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد سینئر سفارتکاروں کو بھی ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جب کہ دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024