Friday, September 20, 2024, 11:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری، 2 پاکستانی خواتین بھی شامل

دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری، 2 پاکستانی خواتین بھی شامل

پاکستان کی افروز نما اور نیہا منکانی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی 100 بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست جاری کردی جس میں 2 پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بااثر اور متاثرکن خواتین میں پاکستان کی افروز نما اور نیہا منکانی شامل ہیں۔

شمشال وادی کی افروز نما تین دپائیوں سے بھیڑ بکریاں چرا رہی ہیں، شمشال وادی میں جانوروں کو چرانے کا کام سیکھنے کی روایت دم توڑ رہی ہے، ہر سال چرواہے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4,800 فٹ بلند چراگاہوں میں لے جاتے ہیں، جانور چرانے کے کام سے ہوئی آمدن سے بچوں کو تعلیم کے حصول کا موقع ملا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افروز نما وادی کی پہلی خاتون تھیں جوجوتوں کے جوڑے کی مالک بنی تھیں۔

banner

اس کے علاوہ اس فہرست میں شامل ایک اور پاکستانی کا نام نیہا منکانی ہے جنھوں نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق ملنے والی امداد کے ذریعے نیہا اور ان کی ٹیم نے 15,000 سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو زندگی بچانے والی کٹس اور دیگر سامان مہیا کیا۔

فہرست میں امریکا کی سابق خاتون اول مشعل اوبامہ اور انسانی حقوق کی وکیل ایمل کلونی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024