Friday, October 18, 2024, 6:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس کا اسرائیل پر معاہدےکی طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کا الزام

حماس کا اسرائیل پر معاہدےکی طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کا الزام

اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعددمقامات پر فائرنگ کی: حماس

by NWMNewsDesk
0 comment

حماس نے اسرائیل پر معاہدےکی طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کا الزام عائدکیا ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے مشیر طاہر النونو نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسرائیل نے معاہدے کی بہت سی خلاف ورزیاں کی ہیں، اسرائیل نے امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخلےکی شرائط پرعمل نہیں کیا، اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے طے شدہ معیار پر بھی عمل نہیں کیا۔

طاہر النونو کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک سے زائد مقامات پر فائرنگ کی، قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوگئے۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی معاہدے کی شرائط پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل اور اقوام متحدہ کوپیغام دے رہے ہیں کہ کوئی بھی عذر ناقابل قبول ہے، ہم ثالث کےکردار کے لیے تیار ہیں، نئے معاہدوں تک پہنچنےکے لیے سنجیدگی سے راہیں تلاش کرنےکے لیے بھی تیار ہیں۔

banner

ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے سے متعلق قابضین کی بات دھوکا ہے، غزہ میں حماس موجود ہے اور اس کی جڑیں فلسطینی عوام میں ہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ طبی اور غذائی امداد کے 50 ٹرک اور ایمبولینس گھنٹوں سے انتظار میں ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہی۔

خیال رہےکہ غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا آج دوسرا روز ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024