Saturday, September 21, 2024, 1:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیدرلینڈز کے پارلیمانی انتخابات میں اسلام مخالف سیاستدان کی نمایاں کامیابی

نیدرلینڈز کے پارلیمانی انتخابات میں اسلام مخالف سیاستدان کی نمایاں کامیابی

گیرٹ ولڈرز کی جماعت نے پارلیمنٹ کی 150 میں سے 37 نشستوں پر کامیابی حاصل کی

by NWMNewsDesk
0 comment

نیدرلینڈز کے پارلیمانی انتخابات میں اسلام مخالف سیاستدان گیرٹ ولڈرز پارلیمانی الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق گیرٹ ولڈرز کی جماعت نے پارلیمنٹ کی 150 میں سے 37 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے، اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے سے پہلے مخلوط حکومت بنانا ہوگی۔

گیرٹ ولڈرز کیلئے مخلوط حکومت بنانے کا ٹاسک تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ مرکزی دھارے کی جماعتیں اسلام مخالف سیاستدان کی ’پارٹی فار فریڈم‘ کے ساتھ اتحاد کرنے سے گریزاں ہیں۔

اسلام مخالف مؤقف کیلئے مشہور پاپولسٹ سیاست دان گیرٹ ولڈرز اگر مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے تو وہ نیدرلینڈز میں دائیں بازو کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔

banner

گیرٹ ولڈر زکے اسلام مخالف خیالات کے نتیجے میں انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں اور وہ گزشتہ چند سالوں سے پولیس کی حفاظت میں ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024