Saturday, September 21, 2024, 1:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں میوزک کنسرٹ سے قبل بھگدڑ مچنے سے 4 طلبا ہلاک

بھارت میں میوزک کنسرٹ سے قبل بھگدڑ مچنے سے 4 طلبا ہلاک

واقعے میں زخمی ہونے والے 60 طلبا کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا، حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک یونیورسٹی میں میوزک کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 4 طلبا چل بسے جبکہ کم از کم 60 دیگر زخمی ہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ نکیتا گاندھی جن کے کنسرٹ سے قبل بھگدڑ مچ گئی، حکام نے بتایا کہ بھگدڑ مچنے کا یہ واقعہ اس سے پہلے پیش آیا جب گلوکارہ کو کوچی کے قریب کوچن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اوپن ایئر آڈیٹوریم میں سٹیج پر آنا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صرف ٹکٹ والے افراد کو آڈیٹوریم میں داخلے کی اجازت تھی لیکن جب بارش شروع ہوئی تو صورتحال اچانک تبدیل ہوئی اور باہر انتظار کرنے والے لوگ پناہ لینے کے لیے اندر گھس گئے، دھکم پیل ہوئی اور بھگدڑ میں کچھ طلبہ پھسل کر گرگئے۔

ریاستی وزیر صحت وینا جارج کے مطابق دو لڑکوں اور دو لڑکیوں سمیت چار طالب علموں کی موت ہو گئی جبکہ 60 سے زیادہ دیگر کالاماسری میڈیکل کالج ہسپتال اور آس پاس کے ہسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

banner

واقعے کے بعد نکیتا گاندھی نے ایک انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ’آج شام کوچی میں جو کچھ ہوا اس سے دل ٹوٹ کر رہ گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اس سے پہلے پیش آیا کہ جب میں نے پرفارمنس کے لیے پنڈال کے لیے روانہ ہونا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024