Saturday, September 21, 2024, 10:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سابق کویتی وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح کو7سال کی سزا

کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سابق کویتی وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح کو7سال کی سزا

سابق وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح کو فنڈز واپس کرنے کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

کویت کی ایک اعلیٰ عدالت نے سابق وزیر دفاع اور داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو فوجی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

کویت کی عدالت نے فوجی فنڈز غلط استعمال کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سابق وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح کو فنڈز واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔ان الزامات پر شیخ جابر نے 2019 میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ وزیر دفاع کو بھی مستعفی ہونا پڑا تھا۔

ان دونوں رہنماؤں پر سوا 78 کروڑ ڈالر (240 ملین دینار) کے فوجی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام تھا تاہم دونوں کو 2022 میں بری کردیا گیا تھا۔بعد زاں استغاثہ کی درخواست کیس دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے صحت جرم سے انکار کیا تھا تاہم ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت نے وزیر دفاع کو 7 سال قید کی سزا سنائی اور وزیراعظم کو غبن شدہ رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024