Saturday, September 21, 2024, 1:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » الیکشن سے قبل کریک ڈاؤن، بنگلادیشی فورسز جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کی ذمہ دار قرار

الیکشن سے قبل کریک ڈاؤن، بنگلادیشی فورسز جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کی ذمہ دار قرار

ایسے حالات میں بنگلادیش میں قابل اعتماد انتخابات نہیں کروائے جا سکتے، ہیومن رائٹس واچ

by NWMNewsDesk
0 comment

ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں 7 جنوری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بنگلادیشی حکام اپوزیشن کو کچلنے اور مقابلہ روکنے کیلئےگرفتاریاں کر رہے ہیں، بنگلادیش میں انتخابات سے پہلے ہونے والے کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 10 ہزار سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایچ آر ڈبلیو کا کہنا ہے کہ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے مطابق اس کے 50 لاکھ اراکین میں سے آدھوں پر مقدمات ہیں جبکہ بنگلا دیش کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے دوگنا ہو گئی ہے، بنگلادیشی سکیورٹی فورسز بڑے پیمانے پر من مانی گرفتاریاں کر رہی ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی عہدیدار جولیا بلیکنر نے بنگلادیشی سکیورٹی فورسز کو جبری گمشدگیوں، تشدد اور ماورائے عدالت قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات میں بنگلادیش میں قابل اعتماد انتخابات نہیں کروائے جا سکتے، آزادانہ انتخابات اس وقت ناممکن ہیں جب حکومت آزادانہ اظہار رائے کو روک دے۔

banner

خیال رہے کہ بنگلا دیش میں اکتوبر سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024