Saturday, September 21, 2024, 1:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنوں میں خودکش بمبار کا سکیورٹی قافلے پر حملہ، 2 افراد ہلاک

بنوں میں خودکش بمبار کا سکیورٹی قافلے پر حملہ، 2 افراد ہلاک

خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی، آئی ایس پی آر کا دعوی

by NWMNewsDesk
0 comment

بنوں کے علاقے بکا خیل میں افغان شہری کی جانب سے سکیورٹی قافلے پر کیے گئے خود کش حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بکا خیل میں گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔

آئی ایس پی آر نے دعوی کیا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے خود کش حملے میں دو معصوم شہری نشانہ بنے اور تین فوجیوں سمیت 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

banner

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024