Saturday, September 21, 2024, 6:49 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیش میں رواں سال ڈینگی سے اموات 1600 سے متجاوز

بنگلہ دیش میں رواں سال ڈینگی سے اموات 1600 سے متجاوز

مجموعی طور پر 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد ڈینگی وائرس سے متاثر

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش میں رواں سال ڈینگی کے باعث اموات کی تعداد 1606 تک پہنچ گئی ہے۔

بنگلہ دیشی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ رواں سال اب تک تین لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے ہونےو الی اموات کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے۔

ماہرین صحت نے رواں سال ڈینگی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہےکیونکہ عام طور پر مون سون کی بارشیں ختم ہوتے ہی ڈینگی وائرس کم ہونا شروع ہو جاتا ہے، تاہم رواں سال صرف نومبر میں ڈینگی کے 38ہزار کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

ڈھاکہ کی بنگا بندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد شرف الدین احمد نے بتایا کہ گزشتہ سالوں میں اس عرصہ کے دوران ہم نے ڈینگی کا کوئی مریض ریکارڈ نہیں کیا تھا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024