Saturday, September 21, 2024, 1:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رحیم یار خان: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور زخمی کسان چل بسا، مرنیوالوں کی تعداد 6 ہوگئی

رحیم یار خان: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور زخمی کسان چل بسا، مرنیوالوں کی تعداد 6 ہوگئی

پولیس سے مقابلے میں 4 ڈاکو بھی مارے گئے، 2 پولیس اہلکار بھی ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے شہر حیم یار خان کے علاقے ماچھکہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور کسان چل بسا۔

پولیس کے مطابق ماچھکہ کے علاقے میں ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نےگنےکی کٹائی کے دوران کسانوں پر حملہ کیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 کسان موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چھت پر کھڑی 17 سالہ لڑکی بھی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی تھی،

واقعےکے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلےمیں 4 ڈاکو مارے گئے۔

banner

اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار محمد قاسم اور جام ارشاد مارےگئے جب کہ 4 زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں شیخ زائد اسپتال رحیم یار خا ن منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024