Friday, September 20, 2024, 11:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قازقستان: ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افراد جاں بحق

قازقستان: ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افراد جاں بحق

آگ پر ایک گھنٹے بعد قابو پایا گیا، فائر بریگیڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

قازقستان کے سب سےبڑے شہر الماتے کے ایک ہاسٹل کی تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 13 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

آتشزدگی کے وقت ہاسٹل میں 72 افراد موجود تھے جن میں سے 59 افراد جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائر فائٹرز کو عمارت سے 13 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں الماتے کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ 30 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5:33 بجے اڈی شریپوف سٹریٹ میں واقع ہاسٹل میں آگ لگ جانے کی اطلاع ملی جس نے سات منٹ میں موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024